گلگت( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ اس کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ گلگت سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور ایم این اے محمد ادریس بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جواختیار ہمیں ملا ہے اس کو یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے۔ ہماری حکومت نے گندم کا مسلہ حل کیا۔ اور اگلے سال کے سبسڈی کی رقم کا بندوست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کا حب ہے۔ اس کی ترقی کے کام کریں گے۔ جن منصوبوں پر اس وقت کام جاری ان پر کام تیز کرنے کے چیف سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو ھدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہینزل ہاور پراجیکٹس کے ریوائز پی سی ون کے لیے کام کروں گا تاکہ اسکو 40 میگا واٹ تک لے جایا سکے۔جی بی معدنیات کی دولت سے مالامال ہے اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ہر فورم پر گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کام کریں گے۔پی آئی اے کی فلائٹس کی بار بار کینسل ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔اس کے ھنگامی بنیادوں پر وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔ تا کہ سی ون تھرٹی کا انتظام کیا جا سکے۔جی بی کے آ ئینی حقوق کے مسلے کے حل کے لیے کام ہو رہا ہے۔ اس کا جلد حل نکالیں گے ۔ اس مسئلے کے لیےہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔سپریم اپیلٹ کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لئے کوشش کریں گے۔ پاک چین تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل کے بھی کام کریں گے۔ 9 مئی کے حوالے سے میں گلگت بلتستان کی عوام کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس سازش کا حصہ نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ ایسا گھناونا کام کوئی محب وطن شہری نہیں کر سکتا جو کہ ایک شر پسند پارٹی کے لوگوں نے کیاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر کا م کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں عوامی، سرکاری اور دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا تصور سے باہر ہے جو افراد اس توڑ پھوڑ میں شامل ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج سے دل وجان سے پیار کرتے ہیں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انجینئرامیر مقام نے کہا 9 مئی کے ملزمان کو سزا ضرور ملے گی۔
قبل ازیں’ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ وزیر گلبر خان نے ملاقات کی-ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان حکومت اور وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ملاقات میں ایم این اے محمد ادریس، صوبائی وزراء ، وفاقی سیکرٹریامورِ کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور دیگر اعلیٰ حکامملاقات کے دوران انہوں نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، بجٹ کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر علاقے کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ پہلے ہی وزیراعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں تنخواہوں، ترقیاتی منصوبوں اور گندم کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں اور امید ظاہر کیا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خطے کے معاشی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز سے رابطہ کریں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان کے ہمراہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں وفاقی وزیر سے صوبائی وزراء کی بھی ملاقاتیں ہوئے اور انہیں گلگت بلتستان وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کو سینئر حکام نے چیف سیکرٹری آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی-اجلاس میں وفاقی سیکرٹری جواد رفیق ملک ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ایم این اے محمد ادریس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر جبکہ آئی جی نے امن و امان پر بریفنگ دی گئی۔