اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاروائی میں بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافر گرفتار،کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔گرفتار ملزمان میں بابر ایوب اور محمد سلمان شامل ہیں ملزمان پرواز پی کے 234 کے ذریعے دبئی سے پاکستان پہنچے تھے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان نے گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران متعدد بار بیرون ملک سفر کیا،ملزمان کے سامان سے 50 آئی فون 15 پرو میکس، 16 آئی فون 15 پرو برآمد کر لئے گئے ۔ملزمان سے 100 ڈیٹا کیبلز اور 3 ایپل میک بک بھی برآمد ہوئے،جس پرملزمان برآمد ہونے والی اشیاء کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، ایف آئی اے کے مطابقملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا،