اسلام آباد( نیوزڈیسک )گوگل نے پاکستان کے لئے مصنوعی ذہانت والی سپورٹ دگنی کردی۔ AI Essentials کورس، گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے لیے گوگل 2024 ء میں 45 ہزار اسکالرشپس فراہم کرے گا.گوگل نے فری لانسرز اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے دو نئے پروگرام شامل کیے گئے ہیں ۔رواں سال گوگل نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA) کے اشتراک سے ایک پروگرام تیار کیا ہے ۔ یہ پروگرام پاکستان میں فری لانس کمیونٹی کو سافٹ اسکلز ،پرسنل برانڈنگ اور کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مددکرے گا ۔اس کورس میں، خیالات پر غور کرنے اور روزمرہ کاموں میں تیزی پیدا کرنے کے لئے AI ٹولز کے استعمال کے بارے میں سکھایا جاتاہے ۔گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ مکمل کرنے والی 28فیصد خواتین نے مالی ترقی حاصل کی، ، 24فیصد نے نئی ملازمت حاصل کی ۔