اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےگوادر میں 7 افراد کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔جمعرات کو وزیراعظم میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مقتولین کے درجات کی بلندی کے لئے دعااور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہو ں نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک دشمنوں کا بزدلانہ فعل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں ۔