راولپنڈی : (نمائندہ خصوصی ):امریکی سینٹکام کےکمانڈرجنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی سلامتی کے معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف نے مشترکہ تربیت کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سینٹکام اور پاک فوج کے درمیان ٹریننگ انٹرایکشن کو بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی تعریف کی۔