راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گراونڈ کےلئے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے اور 4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔