لاہور/کراچی(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ ایم آصف کا لاہور ایئرپورٹ ٹرمینل کی عمارت کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے آگ سے متاثرہ علاقے کا خصوصی طور پر معائنہ کیا وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ دیگر سسٹمز کے ساتھ ساتھ اندرون ملک آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ۔خواجہ اصف کو بتایا گیا (آئی بی ایم ایس) امیگریشن سسٹم کی بحالی پر کام جاری ہےآئی بی ایم ایس سسٹم پر کام کرنے اسلام آباد سے ایک ٹیم آلات سمیت لاہور پہنچ گئی ہے۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ ائی بی ایم ایس سسٹم جلد فعال ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئی بی ایم ایس سسٹم کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے دورہ کے دوران تمام ایجنسیوں کے اہلکاروں سے بات چیت بھی کی۔وفاقی وزیرخواجہ اصف نے ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور آتشزدگی کے واقعے سے نمٹنے میں تمام ایجنسیوں کی کوششوں کو سراہا۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق رات گئے لاہور ائرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کردیا گیا ترجمان کے مطابق دو بین الاقوامی آمد فلائیٹس لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔بین الاقوامی روانگی فلائیٹس کے لئے بھی ائی بی ایم ایس سسٹم مکمل فعال کر دیا گیا ہے