کراچی(نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے صوبے میں حالیہ مون سون کی ممکنہ بارشوں کے متعلق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیاہے۔ وزیر اعلی سندھ کے مشیر خاص برائے محکمہ بحالیات حاجی رسول بخش چانڈیو اور سیکریٹری برائے محکمہ بحالیات اور ڈائرکٹر جنرل پی ڈی ایم اے آصف علی میمن نے پی ڈی ایم اے کے افسران اور اسٹاف کے ممبران کو حالیہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر ہمہ وقت الرٹ رہنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کرنے کی کی ہدایت جاری کی ہیں۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کو بارش کی صورت میں پانی کھڑا ہونے کے مقامات پر پانی نکالنے والے پمپس بس اور مشینیں پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے افسران یا ایمرجنسی سینٹر میں رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے سندھ کے ایمرجنسی سینٹر کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتی ہے۔021-99332742،021-99332003-05،021-35381810۔اس کے علاوہ مون سون کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے سندھ کی ہیلپ لائن نمبر 1736 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔