اسلام آباد۔(کامرس رپورٹر ):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 11 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 15 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 60 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 53 پیسے، کویتی دینار کی 904 روپے 71 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔