اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی ):این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کوجاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی طورپر38 کھرب، 15 ارب، 14 کروڑ،80 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2024 تک کی مدت میں این ایف سی ایوارڈکے تحت صوبوں کو38 کھرب، 15 ارب، 14 کروڑ،80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو29 کھرب، 53 ارب، 10 کروڑ،80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے تھے۔ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے پنجاب کو18 کھرب، 65 ارب، 8 کروڑ،80 لاکھ روپے ، سندھ کو9 کھرب، 46 ارب، 83 کروڑ، 20 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو 6 کھرب، 23 ارب، 94 کروڑ، 70 لاکھ روپے اوربلوچستان کوتین کھرب، 79 ارب، 28 کروڑ، 10 لاکھ روپے کے فنڈزفراہم کئے گئے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں این ایف سی ایوارڈکے تحت وفاق کی جانب سے پنجاب کو 14 کھرب، 55 ارب، 19 کروڑ، 10لاکھ روپے، سندھ کو 7 کھرب،27 ارب، 9 کروڑ، 30 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو4 کھرب، 84 ارب، 30 لاکھ روپے اوربلوچستان کو دوکھرب، 86 ارب، 82 کروڑ ، 10 لاکھ روپے کے فنڈزفراہم کئے گئے تھے۔