کراچی (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو نیب زدہ قرار دیکر یہ کہنا کہ ان سے عالمی طور بر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہوگا پر اپنے ردعمل میں رحمت خان وردگ نے کہا کہ کسی پر کیس بنانے سے وہ مجرم نہیں بن جاتا تاوقیکہ اس پر جرم ثابت نہ ہو جائے۔ یہ پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ بغیر تحقیقات اور جرم ثابت ہوئے لوگوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ مغربی ممالک میں بے گناہ شخص کو گرفتار کرنے پر بھاری جرمانہ ہوتا ہے۔ نیب کے بنائے گئے کیسز میں اپوزیشن رہنما سرخرو ہوکر نکلتے رہے ہیں اور دن رات جھوٹ بولنے والے حکمرانوں کی وجہ سے ملک کے ہر شعبے سے برکت ختم ہوگئی ہے۔ اپوزیشن سے توہین آمیز رویہ رکھنے والے حکمران اب ان سے قبل از وقت الیکشن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔