اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا حکم جاری کیا تھاجس پر وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کی منظوری سپریم کورٹ کے 22 مارچ کے فیصلے کی روشنی میں دی گئی، نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز کی 30 جون 2021 کو ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ہوگا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کےآغاز میں صدرآصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔