کراچی ( رپورٹ : راؤ محمد جمیل ) ضلع ملیر کے دلیر اور اچھی شہرت کے حامل ایس ایس پی کاشف آفتاب احمد عباسی بااثر لینڈ مافیا اور قبضہ گروہوں کے خلاف میدان میں آگئے wwe.tariqjaveed.com
پر شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31/C شاہ لطیف پولیس کی لینڈ مافیا کے خلاف زبردست کاروائی ، 50 سے زائد ملزمان کا پولیس پر حملہ، پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی بھی نصف درجن پولیس موبائلوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے ایک کونسلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تفیصلات کے مطابقwww.tariqjaveed.com” نے حقائق پر مبنی خبر شائع کرتے ہوئے انکشاف کیا تھاکہ انتہائی با اثر قبضہ مافيا گروه نے سندھ کے علاقے کشمور سے سینکڑوں کارندوں کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکڑ 3I/C پر دھاوا بول دیا اور شہریوں کے لیز پلاٹوں اور پارکوں پر قبضے کا سلسلہ شروع کردیا مذکوره خبر کی اشاعت کے بعد حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے SHO شاہ لطيف ملک سلیم کو ملزمان کے خلاف
سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے جس پر SHO ملک سلیم پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو قبضہ مافیا گروه نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اطلاع ملتے ہی SSP ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی پولیس کی نصف درجن موبائلوں میں سوار بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے SHO شاہ لطیف ملک سلیم نے” حمایت” کو بتایا کہ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک کونسلر نصیر بروہی کو دیگر تین ملزمان علی جان ولد دھنی بخش ، قمردین ولد غلام حسین اور عبدالباقی ولد یاسین سمیت گرفتار کرلیا جبکہ غلام ولد عبدالکریم ، بہار ولد خان محمد ، ادب ولد
گل خان ، وحید ڈومکی اور 50 سے زائد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ملزمان کے پاس انتہائی جدید اسلحہ موجود تھا پولیس نے ملزمان کی جانب سےفائر کئے گئے گولیوں کے خول بھی تحویل میں لے لیے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ قبضہ گروه کی سرپرستی با اثر ملزم وحید ڈومکی اور نصیر بروہی کرتے ہیں اور وہ دیگر ملزمان کو سندھ کے علاقے کشمور سے اسلحہ اور ساز و سامان کے ہمراہ بڑے ٹرالرز کے ذریعے شاہ لطیف ٹاؤن لائے تھے شاہ لطیف ٹاؤن میں انتہائی بااثر گروه کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنے پر علاقے کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور عوامی حلقوں نے اچھی شہرت کے حامل SSP ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی اور SHO شاہ لطیف ٹاؤن ملک سلیم کوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے دوسری جانب انتہائی ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملزمان کو بچانے کیلئے سندھ کی اہم اور با اثر سیاسی شخصیات بھی میدان میں آگئیں ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں SSP ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی اور SHO شاہ لطیف ملک سلیم پر زبردست دباؤ ڈالنے کے علاوہ بهاری رشوت کی پیشکش بھی کی جارہی ہے تاہم SSP ملیر کاشف آفتاب احمد عباسی نے تمام دباؤ مسترد کرتے ہوئے اور بهاری رشوت کی پیشکش کو سختی سے ٹھکراتے ہوئے کہا ہےکہ قبضہ مافیا اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کتنے ہی طاقتور یا با اثر کیوں نہ ہوں انہیں کسی صورت کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشان ہے مزید چھاپے متعدد گرفتاریاں اور سنسی خیز انکشافات متوقع ہیں گیا