کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102 باجوہ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی آمد اس سلسلے میں آج پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 102سندھ کونسل کی ممبر سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کی عہدے دار ادی سیدہ عقربہ فاطمہ اپنی والدہ سٹی کونسلر سیدہ بلقیس فاطمہ کے ہمراہ تشریف لائیں ان کے ساتھ گلباز خان، نعیم شیخ ،دانش خان بھی تھے، باجوہ ہاؤس آمد پر عبدالرزاق باجواہ، ریاضت علی، معظم خان،فرحان رومی،راشد راؤ،محمد عمیر، ملک اظہر اعوان،ارمان باجواہ, اور دیگر نے استقبال کیا۔اس موقع پر سیدہ عقربہ فاطمہ نے پی ایس 102 میں تمام مسئلوں کو مل جل کر حل کرنے کا بھرپور یقین دلایا ,اس موقع اقربا فاطمہ اور رزاق باجواہ نے کہا کہ جیالوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کراچی شہر کو بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے کراچی کو بچانے میں اپنا حصہ ڈالا تھا اج کراچی کی تعمیر و ترقی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان حصہ ڈال رہے ہیں رزاق باجواہ نے کہا کہ کارکنان کو سرکاری نوکریوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے تاکہ بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے علاقے میں سیوریج پانی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کے لیے جلد پارٹی کی اعلی حکام سے ملاقات کر کے کام شروع کروانے کا بھی عزم کیا رزاق باجوا نے کہا کہ اقربہ فاطمہ خاتون ہونے کی حیثیت سے جس قدر متحرق کردار ادا کر رہی ہیں اس سے ان کی سیاسی تربیت کا پتہ چلتا ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ بھی ایک خاتون تھیں جنہوں نے دنیا میں اپنا نام اور مقام بنایا رزاق باجواہ نے کہا کہ شہر قائد کو اب کبھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی قربانیاں مثالی ہیں شہر میں جتنی ترقی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ اور موجودہ دور میں ہو رہی ہے 30 سال اقتدار کے مزے لینے والوں نے نہ کوئی ہسپتال نہ کوئی ٹرانسپورٹ نہ کھیلوں کے میدان کچھ نہیں دیا کراچی والوں کو جب جب پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار کا موقع ملا ہم نے کراچی کی خدمت کی