اسلام آباد۔: (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں ایس ایم اے تھانے کی حدود شان خیل کاروناکے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل عثمان غنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانسٹیبل عثمان غنی نے شہادت کا بلند مقام حاصل کیا،اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ شہید کانسٹیبل عثمان غنی نے ملک کے امن کے لیے اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کے شہداء نے اپنے خون سے قربانیوں کی تاریخ لکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔