اسلام آباد۔:وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے گودر کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا جس کے دوران انہوں نےمقامی کاروباری افراد سے ملاقات کی اور ملکی اور گوادر کے مقامی معاشی حالات پر تبادلہ خیا ل کیا۔ وزارت بحری امور کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داروں نے وفاقی وزیر کا پر تپاک استقبال کیا ۔قیصر احمد شیخ سے مقامی کاروباری افراد نے ملاقات کی جس میں ملکی اور گوادر کے مقامی معاشی حالات پر بات چیت ہوئی۔