ٹھٹھہ (امین فاروقی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی ارشد میمن سے انکے والد محترم جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ کے امیر و بانی جامعہ باب الاسلام شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم میمن رح کے انتقال پر تعزیت کی
جامعہ باب الاسلام ٹھٹھہ کی جامع مسجد میں تعزیتی خطاب بھی کیامولانا محمد ابراہیم میمن رح ہمارے ساتھی تھے ، انکی دینی علمی خدمات ہمارے لئے سرمایہ ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان اللہ تعالیٰ نے انسان کو مشقت کے لئے پیدا کیا ہے ، راحت و سکون اسکے اعمال کی بدولت جنت کا وعدہ ہےمولانا فضل الرحمان نے مزید کہا اللہ تعالیٰ نے معشیت کو بہتر کرنے کا حکم دیا ہے ، بھوکوں کو کھانا کھلانا اور یتیموں و مسکینوں کا خیال رکھنا اور غلامی سے نجات کا حکم بھی اسلام دیتا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام اسی مشن پر گامزن ہے اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو ، مولانا ناصر محمود سومرو ، قاری عثمان ، اسلم غوری ، مولانا تاج محمد ناہیو ، مولانا صالح الحداد ، مفتی نذیر احمد ، مولانا عبدالوھاب بلوچ ، مولانا سلیم عاطف چانڈیو ، فضل اللہ میمن ، سیف الملوک شاہ ، مولانا سعید الرحمان ، مولانا افتخار حضروی ، و دیگر موجود تھے