خضدار(نمائندہ خصوصی) خضدار میں جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل کی گاڈی پر دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔صدر پریس کلب مولانا محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔