کراچی(نمائندہ خصوصی) بلوچستان خضدار میں شہید ہونے والے جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی رہنما اور خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ مذہبی طبقہ متاثر ہو رہا ہے دہشت گردی سے مذہبی طبقے کو دبایا نہیں جاسکتا یہ بات پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی رہنماؤں جن میں مرکزی صدر ابراہیم قاسمی مرکزی جنرل سیکرٹری اطہر اعوان مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن مرکزی قانونی مشیر ایڈوکیٹ ملک مظہر جاوید سیکٹریٹ سے اپنے مشترکہ بیان میں مذہبی طبقے کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔پہلے اسمبلی سے دور رکھنے کی سازش کی گئ اب سیدھا ٹارگٹ کیا جارہاہے انھوں نے مزید کہامذہبی طبقے کا استحصال بند نہ ہوا تو احساس محرومی بڑھے گا اور ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے اور عظم کو ختم نہیں کر سکتیں ۔مذہبی طبقے کا اعتماد بحال کیا جائے۔