کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوچ کراچی ” کے زیر اہتمام ہفتہ 4 مئی کی شام 7بجے اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہونے والے شہر یوں کے ایکسپو سینٹر کے سامنے شمع جلانےکی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کی جارہی ہیں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے” سوچ کراچی ” کے زیر اہتمام ہفتہ 4 مئی کی شام 7بجے اسٹریٹ کرائم میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں شمعیں جلانے کی تقریب کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ سوچ کراچی کے سرپرست اعلیٰ اشرف جبار قریشی نے کہا ہے سوچ کراچی کی شہدائے اسٹریٹ کرائم کی یاد میں ہونے والی شمعیں جلانے کی تقریب کراچی کی سیاست کو نیا رخ دے گی۔اپنے دفتر میں سوچ کراچی کے کنوینر عادل کراچی والا کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو میں اشرف جبار قریشی نے کہا کہ وہ ملکی سیاست میں مصروف ہو نے باوجود سوچ کراچی کی سرگرمیوں سے بہت متاثر ہیں۔اسی لیے انہوں نے سوچ کراچی کی سرپرستی کا فیصلہ کیا ہے ۔اشرف جبار قریشی کا کہنا تھا۔کہ۔سوچ کراچی عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے اور بہت جلد کراچی کے نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد سوچ کراچی کے پرچم تلے متحد ہو جائے گی۔سوچ کراچی کے وفد میں شاہنواز خان ڈوڈل۔عبداللہ شاہ ۔احسن نواب۔اخگر اعوان۔خلیل جبران ۔طحہ ظفر اور فضل عباس شامل تھے بعد ازاں سوچ کراچی کے کنوینر عادل کراچی والا سے گفتگو میں سی پی ایل سی کے بانی سربراہ ناظم ایف حاجی کا کہنا تھا کہ سیکڑوں افراد کا رہزنی کی وارداتوں میں قتل لمحہ فکریہ ہے۔ ناظم ایف حاجی نے ہفتہ4مئی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی شمعیں جلانے کی تقریب میں شرکت کا وعدہ کیا۔کراچی حقوق فورم کے سربراہ ظفر الجمیل۔شیخ نے کراچی والوں کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں ظفر الجمیل شیخ نے کہا ہے کہ سوچ کراچی نے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے سوچ کراچی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت سوچ کراچی کی جانب سے چار مئی کو ایکسپو سینٹر حسن اسکوائر پر ہونے والی شمعیں جلانے کی تقریب میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی