کراچی (نمائندہ خصوصی )میڈیا (جی ٹی وی) اویس ربانی کے پروگرام میں یاسین قادری نامی ملعون کی طرف سے کی جانے والی گستاخی پر سخت الفاظ میں احتجاج کرتے ہوئے اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے اپنی جماعت کے دیگر زمہ داران صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ،مفتی سیف الرحمن عباسی،مولاناشکیل فاروقی،مولاناعبدالرافع،امیرفضل خالق،قاری عبدالوہاب،محمدکامران،مولاناحمیداحمد و دیگررہنماؤں کے ہمراہ سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر ایسے جاہل اور اسلامی تعلیمات سے نابلد لوگوں کو بلانا اور ان کے پروگرامات نشر کرنا ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کا ذریعہ ہے،ریاستی ادارے اس گستاخ کو اور پروگرام نشر کرنے والے میڈیا کے زمہ دار پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر کڑی سزا دیں اور GTV انتظامیہ کو شامل تفتیش کیا جائے کہیں ایسا تو نہیں کہ بیرونی فنڈڈ پر یہ میڈیا ایسے متنازعہ ایشوز کو چھیڑ کرنا ملک میں عدم استحکام پھیلارہا ہے، فی الفور ایسے میڈیا پر پابندی لگائی جائے،حضرت عثمان رض تیسرے خلیفہ ہیں جن کی خلافت روز روشن کی طرح عیاں ہے اور حضرت عثمان غنی رض کا دوہرا داماد پیغمبر ہونا وہ مقام و مرتبہ ہے جو اس صفحہ ہستی میں کسی بھی دوسرے شخص کو حاصل نہیں،حضرت عثمان غنی رض کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص مسلمان نہیں ہوسکتا،اہلسنت والجماعت اس گستاخی پر سراپا احتجاج ہے جب تک ملعون یاسین قادری اور پروگرام کرنے والے میڈیا منتظمین پر دہشت گردی کی دفعات لگا کر گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گئے،اہلسنت والجماعت ہر قانونی راستہ اپنائے گی اور ان گستاخوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے تک کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی،ملک میں افراتفری،بدامنی اور قتل و غارت کی بنیادی وجہ یہی گستاخی ہے جس سے اہلسنت نوجوان مشتعل ہو کر قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوتے ہیں،اہلسنت والجماعت دیگر مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور کوئی مضبوط لائحہ عمل طے کررہی ہے