کراچی( کرائم رپورٹر )انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن چائے ضبط کی ہےکسٹمز انٹیلیجینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیر گورنمنٹ نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا۔کسٹمز حکام نے واقع میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دیکسٹمز انٹیلیجنس، کراچی کی جانب سے سسٹرانٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون اور رہنمائی میں کی گئی سخت کارروائی سے 255 کروڑ روپے کی چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی