کراچی(نمائندہ خصوصی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی کی نا اہلی اور بد انتظامی کی باعث جامعہ کا تدریسی اور غیر تدریسی عملہ انتہائی پریشان اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا باخبر ذرائع کے مطابق وی سی کی بد انتظامی سے تنگ جامعہ کراچی کے غیر تدریسی عملے نے کل پیر 29 اپریل سے قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ غیر تدریسی عملے کی یونین کے وی سی مذاکرات ناکام ہو گئے وی سی غیر تدریسی عملے کی یونین کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہےیونین ذرائع کے مطابق ان کے مطالبات میں سر فہرست غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں میں اضافہ واجبات کی ادائیگی اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کا مطالبہ شامل تھا تاہم وی سی نے ان کے مطالبات کے منظوری کے حوالے سے کسی یقین دہانی سے انکار کر دیایونین ذرائع کے مطابق وہ اپنے پرامن احتجاج کا آغاز قلم چھوڑ ہڑتال سے کر رہے ہیں تاہم غیر تدریسی عملے کے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے پر امن احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے جس میں وی سی کے ملازمین کش اقدامات کے خلاف تدریسی عملہ بھی پر امن احتجاج شامل ہو جائے گا اور ان کا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا