اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیاملزم نجیب اللہ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا آفس بلیو ایریا میں تعینات تھا۔ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھاگرفتار ملزم افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث تھاملزم نے افغان شہریوں کو 250000 روپے فی کس کے عوض نادرا شناختی کارڈ جاری کئے۔ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کی گئیملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں