اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل (SIFC)کی کوششوں سے آئی ٹی(IT) برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا تفصیلات کےمطابق مارچ 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی (IT) برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔سال 2024ء کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی (IT) برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو کہ سال بہ سال 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔مالی سال 2024 ء کے آغاز میں آئی ٹی (IT) برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں جن میں مارچ 2024ء کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے۔آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرے میں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہےآئی ٹی سیکٹر میں اس ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے کی جانے والی ٹھوس کوششوں کے سر جاتا ہےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں مراعات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ڈالر کی برقراری میں اضافے کے علاوہ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں وزارت خزانہ کی پیشگوئی کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی (IT) کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی