کراچی( بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں زرداری مافیا راج کررہی ہے،کراچی سے کلین سوئپ کریں گے ، اگلا میئر ہمارا ہوگا۔میڈیا سے بات چیت میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں زرداری مافیا راج کررہی ہے اور ریاستی ادارے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کراچی سے اس مرتبہ کلین سوئپ کریں گے جبکہ اب کے بار پی ٹی آئی آئے گی اور دس سال کے لئے آئے گی۔حیدرآباد سے بھی پی ٹی آئی بڑی جماعت بن کر سامنے آرہی ہے، حیدرآباد والو تیار ہو جاﺅ عمران خان حیدرآباد بھی آرہا ہے۔
علی زیدی نے کہاکہ ایم اے 245 پر بھی الیکشن ہونے جا رہا ہے، این اے 245 سے بھی الیکشن جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن کراچی والو بڑی تعداد میں باہر نکلنا ، اتنی بڑی تعداد میں نکلنا کہ کسی کی دھاندلی کرنے کی ہمت نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ زرداری کا نوابشاہ میں ڈیلیوری بوائے ضیاءلنجار الیکشن میں دھاندلی کا اہم کردار تھا۔افسوس کی بات ہے کہ قانون نافذ کرنے والے دباﺅ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جعلی ایف ائی آر درج کر رہے ہیں۔