کراچی(بیورو رپورٹ ) پنجاب کی طرح سندھ حکومت نے بھی صوبہ بھر میں کاروباری اوقات محدود کرنے کا حکم نامہ 10 جولائی تک معطل کر دیاہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحی کی موقع پر یہ فیصلہ کیا، عید کے پہلے روز تک دکانیں، مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز پر کاروبار جلد بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا حکم نامہ 11 جولائی سے دوبارہ بحال ہوگا، پابندیوں میں نرمی شہریوں کو عید الاضحی کے موقع پر سہولت دینے کے لیے کی گئی ہے۔