کراچی (آغاخالد)پنجاب کی وزیر اعلی محترمہ مریم نواز روزانہ کسی نہ کسی منصوبے کا افتتاح یاسنگ بنیاد رکھ رہی ہوتی ہیں یاپھر ن کی کو عوام میں گھل مل کر ان کے مسائل سے آگاہی اور فوری حل کے احکامات سوشل میڈیا کی زینت بن رہے ہوتے ہیں اور اس طرح ان کے مخالفین کو ایسا مواد مل جاتاہے جو ہری مرچ کے اثرات سے بھرپور ہوتاہے ایسے میں ان کی بدترین مخالف پی ٹی آئی جس کی سوشل میڈیا بریگیڈ خاصی فعال اور بے غیرتی سے لدی پھدی ہے ماشااللہ بے تکی تنقید اور تصاویر کوتوڑ مروڑ کر اپنے حصے کی نفرت کا ایندھن پھونک رہے ہوتے پیں ان کی یہ حرکات کوئی نئی نہیں اور نہ ہی ان کے پاس اپنی اس غیر اخلاقی مہم کاکوئی معقول جواز ہے اور نہ ہی اپنی 4سالہ حکومت کی کوئی معمولی کارکردگی کی مثال بھی ان کے پاس ہے تو اس لئے ان کاگزارا گالم گلوچ پر بنتاہے مگر اس بے ہودہ مہم میں شہباز کی اتحادی پی پی کی گالی بریگیڈ کاشامل ہونا ناقابل فہم ہے لگتایوں ہے کہ تمام حریف حکومتوں کی تشکیل کے وقت ن لیگ کی عوام میں عدم مقبولیت کو دیکھتے ہوے بغلیں بجارہے تھے کہ یہ تو نہ سڑکوں پر نکل سکیں گے اور نہ ہی عوام میں جاسکیں گے اس طرح چند ماہ کی مثالی رسوائی کاطوق گلے میں ڈال کر (لوٹ کے بدھو گھر کو آیا) کی مصداق گھروں کو لوٹ جائیں گے مگر مریم صاحبہ نے تو چند ماہ میں ہی پنجاب کی کایا پلٹ کر رکھ دی وہ اس وقت پنجاب کے غریب اور متوسط طبقے کی آس بن چکی ہے جبکہ طبقہ عمراء ان سے خوف زدہ نظر آرہاہے اور اب ان کے خلاف باریک کام شروع ہوا چاہتاہے انہوں نے عوام کی موجودہ مشکلات کو کم کرنے کے جومنصوبے پیش کیے ہیں وہ انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گئے ہیں اور اگر ان منصوبوں کے آدھے بھی وہ مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئں تو تخت پنجاب کی تاریخ میں وہ امر ہوجائیں گی پس یہی خوف ان کے سیاسی مخالفین کو دامن گیر ہے اور اسی وجہ سے مصنوعی اتحادیوں نے بھی تنقید و تف کے تیروں کارخ محترمہ مریم نواز کی طرف موڑ دیاہے اور ان کی کار کردگی کاتمسخر بناکر اپنے خوف کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرہے ہیں۔
(