کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر امان اللہ مسعود باجواہ ہاؤس کراچی پہنچ گئے، اس موقع پر ریاضت علی، معظم خان، عمیر راؤ، راشد، شمشیر خان، عمیر ،حارث خان، زبیر خان، نے استقبال کیا اس موقع پر احسن شیخ علی میرانی ہمراہ تھے رزاق باجواہ نے امان اللہ مسعود کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا اور پارٹی امور پر مکمل مشاورت کی گئی انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے ہم مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں مضبوط تر مضبوط بنائیں گے،امان اللہ مسعود نے رزاق باجواہ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں متحرک کردار کو بھی سراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ انور لال ڈین، عاجز دھامرا، وقار مہندی، سعید غنی، ان سب کو سینیٹر بنا کر پاکستان پیپلز پارٹی نے عام اور متوسط طبقے کے لوگوں کو یہ میسج دیا ہے کہ انہیں کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا میرٹ کی بنیاد پر کارکنوں کو موقع آنے پر عوام کی خدمت کرنے کا انہیں موقع دیا جاتا ہے بڑے سے بڑے ایوان کا ممبر بنایا جاتا ہے سینیٹر ایم این اے ایم پی اے وزراء کی اکثریت عام اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے انہوں نے رزاق باجواہ کو پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ آج اقلیت سے تعلق رکھنے والے ایک عام مسیح کو رکن سندھ اسمبلی بنانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر سے اسمبلی بنانے کا سہرا بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے انہوں نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ ہر فورم پر آپ کی اواز بلند کروں گا