کراچی:(مانیٹرنگ ڈیسک )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کا مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ پروٹوکول کی صرف 2 گاڑیاں رہ گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی جب کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفرکے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے ساتھ پروٹوکول کی 10 سے 12گاڑیاں مختص تھیں۔