اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) قائداعظم سولر پاور کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس پر اینٹی کرپشن حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
حکام کے مطابق ہر گاﺅں میں سو کلو واٹ بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ تھا، من پسند ٹھیکے داروں کو سولر پروجیکٹ لگانے کا ٹھیکا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر، منیجر پلانٹ اور منیجر ہیومن ریسورس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔