اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت وزارت میں قومی کھیل بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی، ڈی جی سپورٹس بورڈ / ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد اور وزارت کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔واضح رہے وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق 2025 کا سال کھیلوں کے احیاء کے طور پر منایا جائے گا اور اس حوالے سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی کانفرنس کا جلد انعقاد کروانے کی ہدایات جاری کیں۔کانفرنس میں 50 سے 60 موجودہ اور سابق کھلاڑیوں سمیت صوبائی ایسوسیشنز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان سے ملک میں کھیلوں کی بہتری کے لیے تجاویز لی جا سکیں۔کانفرنس کے دوران کھیلوں سے متعلق کثیرالجہتی مشاورت کی جائے، جبکہ کانفرنس کے دوران وسیع تر مشاورت کے لئے مختلف موضوعات اور پہلوؤں پر گروپس تشکیل دے کر کھلاڑیوں اور شرکاء سےٹھوس تجاویز لی جائیں سکیں۔ اجلاس میں ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ناروال سپورٹس سٹی کے ہاسٹل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی تاکہ عالمی معیار کے کھیلوں کے انعقاد پر کھلاڑیوں کی رہائش کا انتظام ہو سکے۔احسن اقبال نے کہاکہ گوجرہ میں پاکستان کا بہترین ہاکی ٹیلنٹ ہے جس کو مزید نکھارنے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال نے کہا کہ ہر یونیورسٹی کے اندر آسٹرو ٹرف بنانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر نے سکواش کی بحالی کے لیے مزید سکواش کمپلیکس بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ملک میں صرف چار سے پانچ سکواش بورڈز ہیں جو ناکافی ہیں، چمن اور لیاری میں فٹ بال کمپلیکس بنائے جائیں اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بین القوامی طرز کی تربیت دی جائے۔وفاقی وزیر کا پاکستان میں قومی ہوی ویٹ اور باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کروانے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ملکی سفیر کے طور پر تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔سپورٹس انفراسٹرکچر کی باقاعدہ چیک لسٹ تیار کی جائے تاکہ مطلوبہ سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے، آئی پی سی کے اعلی حکام کو ڈیش بورڈ بنانے کی ہدایات جاری کی ۔وفاقی وزیر نے ڈیش بورڈ میں کھیلوں سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ قومی سطح پر انکا جائزہ لیا جا سکےمزید براں، اجلاس میں بین القوامی معیار پر پورا اترنے کے لیے عالمی معیار کے کوچز ہائر کرنے کی بھی ہدایت کیں گئی، کھلاڑیوں کو عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے سے پہلے کم سے کم 6 ماہ کی ضروری تربیت فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔وفاقی وزیر کی اعلی سطحی پالیسی بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت پالیسی بورڈ میں ملک کے نامور کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے جبکہ پالیسی بورڈ کھیلوں میں بہتری کے لیے تجاویز اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گا