کراچی(نمائندہ خصوصی ) سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کرو اور اپنے سولر بیچو، شریف خاندان نے تو ملک کو بھی بیچ دیا ہوگا، بس ظاہر ہونا باقی ہے۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں کہاکہ کابینہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، دورہ ترکی میں شہباز شریف نے سلمان شہباز کے سولر انرجی کے معاہدے کرائے۔
انہوں نے کہاکہ اب سلمان شہباز کی کمپنی سے سولر خریدے جائیں گے، لوڈشیڈنگ کرو اور اپنے سولر بیچو، شریف خاندان نے تو ملک کو بھی بیچ دیا ہوگا، بس ظاہر ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آیا اپنے کاروبار کو ترقی دلائی، کیا ملک میں کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں جو ان سے پوچھ سکے؟۔