کراچی (کرائم رپورٹر)
کراچی شہر کراچی کی شاہراہوں سڑکوں علاقوں میں ڈکیتی راہزنی اور لوٹ مار کی متعدد واردتیں کرنے والا انتہائی سرگرم ڈکیت گروہ پکڑا گیا, گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل ملیر کے علاقے میں کار سوار شہری سے واردات کی تھی جسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ملزمان کا گروہ کورنگی اور ملیر کے علاقوں بھی انتہائی سرگرم تھا, ملزمان کا گروہ شہریوں سے واردات کرکے باآسانی فرار ہوجاتا تھا, تھانہ ملیر سٹی اور کھوکھرآپار پولیس نے چوبیس گھنٹوں میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین اراکین پر مشتمل اس گروہ کو پکڑ کر اسلحہ تین پسٹل چھینے ہوئے موبائل فون اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کی,وائرل ویڈیو میں بائیک چلانے والے ملزم کو کھوکھرآپار پولیس نے جبکہ پیچھے بیٹھے ملزم کو ملیر سٹی پولیس نے گرفتار کیا ۔گرفتار ملزمان کی شناخت احسان علی, ریحان قریشی اور سلیمان کے نام سے ہوئی, ملزمان عادی جرائم پیشہ اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کے حامل نکلے ملزمان پر تھانہ کورنگی, عوامی کالونی, شرافی گوٹھ, ملیر سٹی, لانڈھی, صدر اور اے سی ایل سی سمیت کراچی کے دیگر تھانوں میں ڈکیتی موبائل فون چھیننے لوٹ مار کرنے اور ناجائز اسلحے کے درجنوں مقدمات درج ہیں,