کوئٹہ(نیوز ڈیسک )بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں بچے کے کنویں میں گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اس کی موت واقع ہو گئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر(ایکس) اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی لاش ریکور کر لی گئی ہے ، سرفراز بگٹی نے مزید بتایا کہ ضلع موسی خیل کے ڈپٹی کمشنر کو بچے کے ریسکیو میں سستی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے، جو سرکاری افسر اچھا کام کرے گا اسے سراہا جائے گا جو سستی کرے گا وہ سزا پائے گا۔