فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی،عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنےکا فیصلہ کیا،عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں،سب عیاں ہوچکا ہے،ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے۔تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی ،صرف انتقام لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام تھا، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور کے پی سے لوگ لائے گئے، اسلام آباد سے 2 ہزار تک بندے تھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے، عمران خان نے خود پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا،کون سب سے بڑے ڈاکو کو وزیر اعلیٰ بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے؟۔رانا ثنا اللہ نے دعوی ٰکیا کہ ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی بڑھنے کی بنیادی اور اصل وجہ تیل کی قیمتیں ہیں، آئی ایم ایف بضد تھا کہ سبسڈی صفر کرنی ہے، عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر آئی ایم ایف نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنےکا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں،سب عیاں ہوچکا ہے، جن کے ساتھ اس نےحکومت کی انہیں بھی ڈاکو چور کہتا ہے،اس بندے نے پوری قوم کو کنگال اور بےحال کردیا، لوٹ مار اور تباہی کرنے والا پوری قوم کو چور کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف اتفاق رائے سے اتحادیوں کو لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔