کراچی(وقائع نگار خصوصی) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کے دو سب سے بڑے شہر کراچی اور لاہور فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر قرار دیے گئے ہیں۔شکاگو یونیورسٹی کے انرجی پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح سے پاکستانیوں کی اوسط عمر ممکنہ طور پر کم از کم سات سال تک کم ہوسکتی ہے۔زرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ عالمی آبادی کا 97.3 فیصد حصہ فضائی آلودگی سے متاثر ہے، جس سے دنیا بھر میں ایک سال کے دوران تقریباً 65 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔