کراچی( نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئیاں، پیش بندیاں اور وارننگز سب دھری کی دھری رہ گئیں، کراچی میں بادل تاحال برس نہیں سکے، تاہم اب محکمہ موسمیات نے آج(پیر)سے بارش کی پھر سے پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز احمد نے کہاکہ مون سون سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرہ عرب میں موجود ہے، جو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ بارش کا پہلا سسٹم 5 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا، پہلے مون سون سسٹم کے پیچھے ایک اور سسٹم بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرا اسپیل پہلے سسٹم کے ختم ہونے کے 18 گھنٹے بعد اثر انداز ہو سکتا ہے۔کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا موجودہ تناسب 75 فیصد ہے۔دوسری جانب شہر میں نالوں کی صفائی اب تک ادھوری ہے، اہم شاہراہوں اور عمارتوں پر لگے بل بورڈز اور ہورڈنگز بھی تاحال ہٹائے نہیں جاسکے ہیں۔