کراچی( کرائم رپورٹر )
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت چینی باشندوں کے حفاظتی انتظامات سے متعلق اعلٰی سطح کا اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہںوا۔جس میں پولیس سیکیورٹی اقدامات,کمیونیکشن/سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل کا جائزہ لیتے ہوئے مزید رہنما ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز,کراچی،سی ٹی ڈی،ڈی آئی جیز, اسپیشل برانچ، سی پیک اور ایس پی فارنرز سیکیورٹی سیل سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بالمشافہ جبکہ حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ،میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ اسپیشل برانچ میں چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے علیحدہ شعبہ/یونٹ کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس شعبے کو چائنیز کی سیکورٹی سے متعلق ماڈرن/جدید تیکنیکس سے آراستہ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی مہمانوں/مندوبین کی سیکیورٹی سے متعلق حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پی پر اسکی تمام تر ترجیحات کے عین مطابق عمل درآمد کو یقنی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں متعلقہ افسران کو سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ ایڈوائزری کے اجراء کا بھی پابند بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینج,ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر تمام سپروائزری افسران غیر ملکیوں کے سیکورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں تاکہ سیکیورٹی کے جملہ امور و اقدامات سمیت پولیس حکمت عملی و لائحہ عمل کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جاسکے۔مزید برآں سیکیورٹی جائزہ رپورٹ اندرون تین یوم برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔ دوران اجلاس کراچی کے ضلع گورنگی کے علاقے لانڈھی میں واقع مانسرہ کالونی میں غیر ملکیوں پر ہونے والے خودکش حملہ سے متعلق تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کی بہترین اور بروقت حکمت عملی اور اہلکاروں کی دلیری نے لانڈھی میں ہونے والے حملہ ناکام بنایا اور الحمداللہ اس حملے میں تمام غیرملکی محفوظ رہے۔ اجلاس میں صوبہ سندھ میں موجود تمام چائنیز باشندگان/ماہرین/اسٹاف سمیت دیگر غیرملکیوں مہمانوں/مندوبین کے تحفظ سے متعلق مختلف منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چائنیز سمیت دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جاری اقدامات کو مزید ٹھوس اور مؤثر بنانیکی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس اور سیکورٹی ادارے نا صرف ہمہ وقت الرٹ, مستعد اور چاک و چوبند ہیں۔بلکہ انھیں اس بات کا بھی بخوبی ادراک ہیکہ کس طرح ملک سماج دشمن عناصر اور انکے دہشت گردانہ عزائم کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔