کراچی (نمائندہ خصوصی) بھارت پاکستان کے معصوم شہریوں کو لسانیت کے نام پر ورغلا رہا ہے، عالمی طاقتیں بھارت کی ان سازشوں کا نوٹس لیں کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاء کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کاروائی کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،مولانا رب نواز حنفی اورمولانا تاج محمد حنفی،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ نے اپنے مذمتی میں بیان میں کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ لانڈھی میں دہشت گردوں کاحملہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، آیندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں، انہوں نے دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے پر رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ایک طویل عرصے میں بہت بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے بعد پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچلا ہے جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ازلی دشمن خار کھائے بیٹھے ہیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کی ہیں لیکن گن کسی اور کی گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے،آخر میں قائدین اہلسنّت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہیں