لاہور(نمائندہ خصوصی )افغانستان اور ہندوستان کے دہشت گردوں کو پاکستان کے امن و امان برباد کرنے اور شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فوج کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہے سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار وڈیرا شاہی حکومتی عوانوں میں بیٹھے با اثر افراد ہیں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں سب سے بلند شرح پر پہنچی ہے سندھ اور پنجاب میں گندم کا حکومتی ریٹ ایک ہونا چاہیے یہ باتیں تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردک صحافیوں سے پریس کانفرنس میں کیتفصیلات کے مطابق تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردک نے پھول نگر اپنے افس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی دوسرے ملکوں کی نسبت بہت کم ہے اور ڈیزل پٹرول بھی دوسرے ملکوں کی نسبت پاکستان میں بہت کم قیمت پر عوام کو دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گندم کی سرکاری قیمت00 46 روپے فی من ہے جبکہ پنجاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے گندم کی سرکاری قیمت00 39 روپے من کر کے کسانوں سے بڑی زیادتی کی ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کا مسئلہ فوری طور پر حل طلب ہے اور امن و امان قائم کرنے میں کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے والے وڈیرا شاہی اور حکومتی ایوانوں میں بیٹھے با اثر افراد ہیں انہوں نے کہا انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت امن و امان قائم نہیں ہو سکتا جب تک وڈیرا شاہی اور اسمبلی میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو سخت سزا نہیں دی جاتی انہوں نے پاکستان کے عدالتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمات کے فیصلے چھ ماہ اور دیوانی مقدمات کے فیصلے ایک سال میں ہونے چاہیے جس سے لوگوں کو فوری انصاف ملے گا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقدمے کا فیصلہ چھ ماہ کے اندر ہو جاتا ہے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کو زرعی کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے انہیں ٹیوب ویل چلانے کے لیے سولر کو اسان قسطوں پر دینا چاہیے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے نوجوان بارڈر پر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عرصہ سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ان میں سب سے زیادہ تعداد پنجاب سے ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے اسی طرح چیف اف ارمی سٹاف چیف جسٹس اف پاکستان کی بھی ملازمت مدت پانچ سال ہونی چاہیے تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردک نے کہا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان سیاست دانوں نے پہنچایا سیاست دانوں نے ایک دوسرے کو غدار اور وطن فروش کہہ کر سیاست اور معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ان کی اپس کی لڑائیوں کی وجہ سے باہر سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں انویسٹمنٹ کرتے ہوئے گھبراتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور چاروں صوبوں کے وزیراعلی اپنے پروٹوکول او کابینہ کے اخراجات کم کریں تو مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو کچھ ریلیف مل سکتا ہے