کراچی(نمائندہ خصوصی)چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی میں خاتونِ پاکستان گرلز اسکول کا دورہ کیا۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ کلاسز کا معائنہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔اسکول کے دورے کے دوران زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے نے چیف سیکریٹری سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی ٹرسٹ خاتونِ پاکستان اسکول کو سندھ حکومت کے تعاون سے چلا رہا ہے۔ شہزاد رائے نے چیف سیکریٹری سندھ کو ٹیچنگ لائیسنس کے حوالے سے بھی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں ٹیچنگ لائیسنس جاری کیا گیا ہے۔چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے سرکاری اسکول میں تعلیم میں نئی جدت متعارف کروانے پر زندگی ٹرسٹ کو سراہا۔ اس دوران چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ٹیچنگ ایک معتبر پیشہ ہے اور بطور کمشنر حیدرآباد وہ سائنس اور میتھمیٹکس کے کلاس لیتے تھے۔ انہونے کہا کہ صوبے کے 30 ٹیچنگ ٹریننگ اداروں کو اپگریڈ کیا جائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زریعے اساتذہ کے ٹیچر ٹرینر پروگرام شروع کئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اسکول میں کاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور سائنس لیب کا بھی دورہ کیا اور حکومت سندھ کی جانب سے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔