اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )
۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔وہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے مذکورہ عدالت کے جج ہوں گے۔ اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جمعرات کو یہاں نوٹیفیکیشن نمبر No.F.7(1)/2022جاری کیا گیا ہے۔