اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نےبنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس تقریب میں بنگلہ دیشی ہائ کمیشن کے ارکان ،سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیشتر امور میں معاونت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔دونوں ممالک کے مابین بلو اکانومی میں باہمی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے بیشتر مواقع موجود ہیں۔دونوں ممالک مشترکہ مربوط معاونت سے ترقی و خوشحالی کے ممکنہ اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پربنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے بھی باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔تقریب میں موقع کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔