اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے سابق وزیر مملکت سردار شاہ جہان کھیتران نے ملاقات کی ۔ترجما ن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سردار شاہ جہان کھیتران نے قیصر احمد شیخ کو وفاقی وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔قیصر شیخ نے وزارت آمد پر سردار شاہ جہان کھیتران کا خیر مقدم کیا۔