اسلام آباد (بیورو رپورٹ) رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں سالانہ مسابقہ حفظ قرآن کے آخری مرحلے کی غرائب الحفاظ یعنی قرآنی کمپیوٹرکیٹیگری میں جامعہ بیت السلام کراچی کے طالب احمد معاویہ بن حفیظ اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی الحَمْدُ ِلله اور وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی سفیر اور رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے 2لاکھ روپے انعام وصول کیا ۔ یاد رہے معروف اسکالر مولانا عبد الستا ر حفظہ اللہ کے تعلیمی وژن کے تحت ملک بھر میں بیت السلام کے زیر اہتمام 400 سے زیادہ تعلیمی اداروں میں 40ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ان اداروں میں بیت السلام ایجوکیشنل کمپلیکس نارتھ اور ساؤتھ کیمپس کے ساتھ انٹیلکٹ کیڈٹ کالج، بیسک ایجوکیشنل سسٹم کے سینکڑوں ادارے شامل ہیں ۔ ان اداروں میں حفظ قرآن ، درس نظامی ، مختلف علمی اسپیشلائزیشن مفت او اے لیول نیز عصری تعلیم کی نظری اور تیکنیکی مہارتیں شامل ہیں ۔ ہزارں طلبہ کے لیے بہترین ہاسٹل کی سہولت موجود ہے ، جہاں طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات رائش ، خوراک اور علاج سمیت ضروریات زندگی مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ علاوہ ازیں حضرات و خواتین کے لیے متعدد آن لائن تعلیمی سلسلے بھی جاری ہیں۔