کراچی(بزنس رپورٹر ) ٹک ٹاک کو (METAP) خطے میں پہلے ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز کے آغاز کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔ یہ ایوارڈ پروگرام ان برانڈز اور ایجنسیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ٹک ٹاک پر اپنے تخلیقی اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل کیمپینز کے ساتھ ٹک ٹاک کی منفرد نوعیت کو اپناتے ہوئے شاندار اشتہاری تجربات فراہم کررہے ہیں ۔ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز میں اُن متاثر کن اشتہاری مہمات کی نمائش کی جائی گی جنہوں نے شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر حقیقت پسندی ، تخلیقی صلاحیتوں اور خوشیوں کو فروغ دیا ہے ۔ اس اقدام کا ایک اور مقصد خطے میں غیر معمولی صلاحیتوں اور جدت کو تسلیم کرنا بھی ہے۔
ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز اب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، ترکیہ، جنوبی افریقہ اور پاکستان سمیت METAPریجن میں موجود برانڈز اور ایجنسیوں کی جانب سے اپنی تخلیقات جمع کرانے کے لیے کھلا ہے۔ اس پروگرام میں چھ اہم کیٹگریز شامل ہیں جو کامیاب ٹک ٹاک کیمپینزکے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔
1۔ اٹس کری ایٹو فار می (It’s Creative for me): یہ کیٹگری تخلیقی آئیڈیا اور اس کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اور ان برانڈز اور ایجنسیوں کو سراہتی ہے جنہوں نے خاص طور پر ٹک ٹاک کے لیے بنائی گئی کیمپینزکے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کی حدود کو وسعت دینے کی جرات کی، اور متاثرکن نتائج پیش کیے ۔
2۔ کمیونٹی کور(Community Core): یہ کیٹگری کری ایٹرز اور کمیونٹی کے بہترین استعمال کو سراہتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کری ایٹرز اپنے منفرد اندازِ بیان اور کونٹینٹ کے اسٹائل کو آپ کی کیمپین کے آئیڈیا میں بلا رکاوٹ کس طرح استعمال کر سکتے ہیں۔3۔ بوگی آن بجٹ (Bougie on a Budget): یہ کیٹگری ان کیمپینز کے لیے ہے جن میں غیرمعمولی پروڈکشن بجٹ اور وسائل کا سب سے زیادہ تخلیقی انداز میں استعمال کیا گیا ہو، جس میں کمیونٹی مینجمنٹ کے ساتھ ادائیگی شدہ (paid) اور غیر ادائیگی شدہ(organic) کونٹینٹ دونوں شامل ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ اثر پیدا کیا جا سکے۔4۔ ساؤنڈ آن پلیز!(Sound On Please!): یہ کیٹیگری ایسی کیمپینز کو سراہتی ہے جو آواز کو اپنے تخلیقی آئیڈیا کے داخلی نقطہ کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
ٹک ٹاک پر آواز کی بہت سی مختلف اقسام ، آواز کے مختلف استعمال ، اور اسی طرح آواز کے لئے مختلف تخلیقی انداز موجود ہیں۔5۔ ٹرینڈ سیٹر(Trendsetter): ٹک ٹاک کے ذریعے اشتہارات کا از سر نو تصور کریں، آپ کی جدت طرازی اور سامعین کو محظوظ کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں اور پلیٹ فارم پر قابل پیمائش اثر کے ساتھ اشتہاری مصنوعات کے منفرد استعمال کے ذریعے جرأت مندانہ مؤثر خیالات کو فروغ دیتے ہیں ۔
6۔ دی پیپلز چوائس (The People’s Choice): تقریب میں موجود مہمانوں کی طرف سے ووٹنگ کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔ سب سے بڑا اعزاز – The Greatest Of All Time (The G.O.A.T) – بہترین مجموعی کیمپین کو پیش کیا جائے گا جو تخلیقی صلاحیتوں میں نمایاں ہو ، اپنے میڈیا مقاصد کو حاصل کرے اورمتاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔ اس ایوارڈ کا مقصد اُن کیمپینزکا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے ٹک ٹاک کی کمیونٹی، تخلیقی صلاحیتوں اور رجحانات کو خوشی کی ترغیب دینے اور ثقافتی لمحات تخلیق کرنے کے لئے استعمال کیا۔ چھ اہم کیٹگریز میں سے کسی ایک کے تحت جمع کرائی گئی تمام درخواستوں پر G.O.A.T کے لیےاز خودغور کیا جائے گا۔برانڈز اور ایجنسیز پروگرام کی تمام تفصیلات https://tiktok-ad-awards.evessiocloud.com پر حاصل کرسکتی ہیں اور اپنا اندراج کراسکتی ہیں۔انٹری کی آخری تاریخ 6 ستمبر، 2024 ہے، جس سے شرکاء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، تصدیق اور اثر کو ظاہر کرنے کے لئے کافی وقت ملے گا۔کامیاب ہونے والوں کا اعلان نومبر میں کیا جائے گا۔اس بارے میں ٹک ٹاک کے جنرل مینیجر، گلوبل بزنس سلوشنز، مڈل ایسٹ، ترکیہ، افریقہ، سینٹرل اور جنوبی ایشیا شادی قندیل نے کہا، ”ہم ٹک ٹاک ایڈ ایوارڈزکو METAP میں جاری کرنے پر بہت خوش ہیں تاکہ پورےخطے میں ہمارے پلیٹ فارم پر برانڈز اور ایجنسیوں کی جانب سے دکھائی جانے والی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا سکے۔ “ان ایوارڈز کا مقصد اُن کیمپینز کو اُجاگر کرنا ہے جو سرحدوں کو وسعت دیتیں ہیں، آڈئینس کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں، اور بامعنی اثر ڈالتی ہیں۔ ہم METAP مارکیٹوں سے غیر معمولی درخواستوں کے لیے شدت سے منتظر ہیںٹک ٹاک ایڈ ایوارڈز METAP کے بارے میں مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لئے، براہ کرم https://tiktok-ad-awards.evessiocloud.com ملاحظہ کریں۔
–