اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوسپاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلینجر کا سامنا ہے،حالیہ بارشوں سے بلوچستان اور کے پی کے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، رومینہ خورشید عالم نےکہا کہ متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، رومینہ خورشید کے مطابق ریسکیو و ریلیف کے اداروں سے رابطہ میں ہیں، ریسکیو اداروں کو ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کی ہیں، رومینہ خورشید نے کہا کے عوام ریسکیو اداروں سے تعاون کریں، امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، رومینہ خورشید نے متنبہ کیاکہ عوام غیر ضروری سفر سے تفریح مقامات کی طرف اجتناب کریں،