ٹھٹہ(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس ذرائع کے مطابقمنشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ غلام فاطمہ عرف صغری ملاح گرفتار، 2024 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس نے کچی آبادی ٹھٹہ شہر میں کامیاب کارروائی کرکے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ غلام فاطمہ عرف صغری زوجہ صالح ملاح کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خاتون منشیات فروش ملزمہ کے قبضے سے 2040 گرام چرس برآمد ہونے پر نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمہ منشیات کے دیگر فیملی ممبرز بھی منشیات فروشی کے متعدد کیسز میں ملوث ہیں۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے