سرینگر:(نیٹ نیوز )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہندوئوں کی سالانہ امرناتھ یاترا 29جون سے شروع ہوگی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاترا کی رجسٹریشن 15اپریل سے شروع ہوگی۔امرناتھ شرائن بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ امرناتھ یاترا 50دن تک جاری رہے گی اور 19اگست کو ختم ہوگی۔ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت ہندو یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی جبکہ اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی تقریبات اور اجتماعات پر پابندیاں عائد کر رکھی ہے ۔ قابض حکام نے حال ہی میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو تالے لگا کر وہاں شب قدر کے موقع پر شب خانی، جمعةالوداع اور عید الفطرکی نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارتی حکومت امرناتھ یاترا کے موقع پریاتریوں کے تحفظ کی آڑ میں بھاری تعدادمیں اضافی مسلح فورسز کو تعینات کرتی ہے جس سے عام لوگوں کو پہلے سے درپیش مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔